ہوم پیج

تمام لوگوں کو خانقاہ لیلتہ النہار (بِیت الدرود) کی جانب سے خوش آمدید۔

جنت کی بشارت

حضرت مخدوم العالم نے اپنے بیان میں فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ربیع الاول کا چاند دیکھے اور مجھے اس کی خوشخبری دے گا میں اسے جنت کی بشارت دوں گا۔ یعنی جب بھی آپ لوگ ربیع الاول کا چاند دیکھیں تو فوراً درود شریف پڑھیں اور دل میں یہ تصور کریں کہ آپ حضور اکرم ﷺ کے حضور ربیع الاول کے چاند کی بشارت دے رہے ہیں۔ اس چاند کو دیکھ کر مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت نماز نفل پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورۃ کافرون دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب حضور اکرم ﷺ کے حضور ہدیہ نذرانہ پہنچائیں۔ اس طرح جب آپ اس چاند کی خوشخبری حضور ﷺ کو دیں گے تو آپ ﷺ جنت کی بشارت دیں گے۔ اس کی مزید تفصیل حضرت کے ویڈیو بیانات والیم نمبر ۲ اور ۹ میں موجود ہیں۔

حضرت مخدوم العالم کی تعلیمات میں کوئ تفرقہ نہیں ہے۔ حضرت مخدوم العالم کی تعلیمات سے ہر شخص مستفیض ہوسکتا ہے۔

انتباہ

خانقاہ لیلۃ النہار بیت الدرود واقع مکان نمبر A-14 نور محل یوسف صاحب خان گوٹھ، ہمارے پیر و مرشد جناب الحاج مصطفیٰ کامل قلندر نے اپنی وصیت (رجسٹرڈ) اور اپنی تقریروں میں بار ہا فرمایا ہے کہ میرا کوئی خلیفہ، جانشین اور گدی نشین نہیں ہے۔ اور میرے وصال کے بعد اس خانقاہ میں تمام انتظامی امور میری نامزد کردہ انتظامیہ چلائے گی۔ اس میں کسی بھی شخص کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ عناصر ہماری خانقاہ لیلۃ النہار کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ ان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور ان عناصر کو تنبیہ کیا جاتا ہے کہ وہ خانقاہ لیلۃ النہار کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں بصورتِ دیگر انتظامیہ خانقاہ لیلۃ النہار قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہے۔

منجانب: انتظامیہ خانقاہ لیلۃ النہار بیت الدرود